بشپس آف پاکستان نے پوپ لیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
ویٹی کن سٹی: (ویب ڈیسک) بشپس آف پاکستان نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ پوپ لیو دورہ پاکستان پر آمادہ بھی ہیں۔
پاکستانی بشپس نے پوپ لیو سے ویٹی کن سٹی میں ملاقات کی اور پاکستانی گرجا گھروں اور مسیحی کمیونٹی کی صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے صدر اور حیدرآباد کے بشپ سیمسن شکرالدین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان میں مسیحیوں کیلئے اچھے مستقبل کی امید ظاہر کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوپ لیو سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، اس موقع پر تحائف بھی پیش کیے گئے۔