آسٹریلیا میں مقیم افغان خاتون نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی افغان خاتون ذکیہ ریور احمد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرلیا۔

ذکیہ احمد 8848 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی افغانستان کی پہلی خاتون ہیں، ذکیہ کا تعلق افغانستان کے صوبے غزنی سے ہے، وہ آج صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ماؤنٹ ایوریسٹ کے ٹاپ پر پہنچیں۔

ذکیہ احمد کچھ عرصہ قبل افغانستان کے حالات کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا اجازت نامہ آسٹریلوی دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں