کراچی: آن لائن آئس فروشی اور دوہرے قتل میں مطلوب ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آئس فروشی اور دوہرے قتل میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے، گرفتار آن لائن آئس فروش ملزم کی شناخت سید محمد فرحان کے نام سے ہوئی، یہ ملزم آن لائن آرڈر کے ذریعے نوجوانوں کو آئس سپلائی کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جناح گراؤنڈ کے قریب ایس آئی یو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل اور پولیس پر حملے کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس ائی یو میں بھی مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔