پرتگال کے وزیر خارجہ کی مغربی ایشیا میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف

نیویارل: (دنیا نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں پرتگال کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسی بیچ پرتگال کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی، اسحاق ڈار نے پرتگال کے وزیر خارجہ کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی، پرتگال کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں