یاد دلاتا ہوں ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر دیگر آپشنز استعمال کریں گے: مارکو روبیو

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یاد دلانا چاہتا ہوں ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر دیگر آپشنز استعمال کریں گے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران سے معاہدے کے حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ چند گھنٹوں اور دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی، یہ بات واضح ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بناسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ہمیشہ یہ ترجیح رہی ہے کہ ان معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، میں صرف سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اگر یہ راستہ کام نہ کرے تو آپ کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم مذاکرات اور سفارتکاری کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسے کامیاب ہونے کا ہر ممکن موقع دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں