امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے منت سماجت کر رہا ہے: پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نیوی کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد اکبر زادہ کا کہنا ہے امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے منت سماجت کر رہا ہے۔
پاسداران انقلاب نیوی کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد اکبر زادہ نے کہا کہ علاقائی ممالک اور عالمی طاقتیں جان گئیں امریکا اب اپنے اتحادیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
محمد اکبر زادہ نے کہا کہ امریکا نے غلط اندازہ لگایا تھا کہ وہ ایران کی طاقت محدود کر سکتا ہے، حملہ کیا گیا تو ایران کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہوگا،ایران کا ساحلی علاقہ جارح قوتوں کیلئے قبرستان بنا دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کمزوری کے باعث جنگ کا امکان کم ہے۔