آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز، دوسرے روز بھی پاکستان ویمن ٹیم کی بھرپور پریکٹس

لاہور: (دنیا نیوز) آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس جاری رہی۔

آئرلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، کھلاڑیوں نے ڈبلن میں کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا پہلا میچ آج آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، قومی ویمن ٹیم سیریز میں اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں