نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ ترقی
دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے ہیری بروک کی دوسری جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔
پاکستان کے بیٹر بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر آ گئے، سلمان علی آغا کی دو درجے ترقی 27ویں پوزیشن پر آگئے۔
ٹیسٹ میچز کی باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے، جبکہ پاکستانی سپنر نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر چلے گئے۔