اٹھائیسویں ترمیم کی باتیں صرف میڈیا سے سن رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم کی باتیں صرف میڈیا سے سن رہے ہیں، پیپلزپارٹی سے اٹھائیسویں ترمیم پر کسی نے بات نہیں کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کسی نئی آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے نہیں آیا، سندھ کا بجٹ عوام دوست ہوگا، مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں پر وفاق سے مشاورت ہوگی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کریں گے، سندھ میں نئے اضلاع بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارتی عناصر ملوث ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں