ہمیشہ 73کے آئین کے تحت کام کیے، ملک مل کر مضبوط بنائیں گے: صدر مملکت

مورو:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ 73کے آئین کے تحت کام کیے، ملک کو مل کر مضبوط بنائیں گے۔

اندرون سندھ کے علاقے مورو میں منتخب نمائندوں اور معززین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو کی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ 73کے آئین کے تحت کام کیے، ہم سب ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھٹو کے خاندان کے شہداء نے ملک کیلئے جانیں قربان کیں، پاکستان ہےتو ہم ہیں، جدید دورمیں زراعت کوفروغ دیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آئی، بھارت کے وہ 8 جہاز گرائے جو معصوم پاکستانیوں پر بم گرا کر گئےتھے، بھارت کے40 جہاز نشانے پر تھے جنہیں گرا سکتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم میڈیا پر نہیں دکھائے جاتے، بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں