محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جون تک بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جون تک لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آندھی اور وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور میں بادل برسیں گے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان، سندھ میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں