برطانیہ کو سرد جنگ کے بعد سب سے زیادہ خطرات کا سامنا ہے: رائل آرمی جنرل
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رچرڈ نائٹن نے کہا کہ برطانیہ کو سرد جنگ کے بعد سب سے زیادہ خطرات کا سامنا .ہے۔
برطانوی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رچرڈ نائٹن نے تصدیق کرتے ہئے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خطرناک دور ہے، اس سال پہلے پانچ ماہ میں روسی طیاروں کی برطانوی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی تعداد اتنی ہی رہی جتنی پورے پچھلے سال میں تھی۔
رچرڈ نائٹن نے مزید کہا کہ خطرہ ہے روس ریڈ لائن عبور کر سکتا ہے۔