یوکرین کا جوہری سائٹ کے قریب روسی ڈرون حملے کا دعویٰ

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے چرنوبل پاور پلانٹ کے قریب جوہری ایندھن کے ذخیرہ کرنے کی سائٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی ڈرون حملے میں چرنوبل کے قریب جوہری ایندھن کو ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا کہ اس حملے سے ایندھن ذخیرے کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جہاں بڑی مقدار میں جوہری مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

کیف کی ریاستی جوہری ایجنسی اینرگواٹم نے کہا کہ حملے کے وقت عمارت میں کوئی ایندھن ذخیرہ نہیں کیا گیا تھا، نتیجے میں آگ بجھ گئی، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں