آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا
مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔
پولیس کو تلاشی کے دوران سب مشین گن، بارہ بور رائفل اور پستول برآمد ہوئی، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کیا۔
چھاپے میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے۔