کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف ہڑتال

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ہڑتال کر دی۔

بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے سوا دیگر تمام سروسز کا بائیکاٹ کیا، واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے سیکرٹری صحت بلوچستان اور ایم ایس سول ہسپتال کے خلاف نعرے لگائے، ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سیکرٹری صحت بلوچستان، ایم ایس اور سکیورٹی انچارج سول ہسپتال کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا، معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے وزیراعلی بلوچستان آج کوئٹہ پہنچتے ہی ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے، حکومت ڈاکٹروں کے جائز مطالبات منظور کرے گی۔

تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کی ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر اور تسلی بخش ہے وہ اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے کے لئے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لئے سول ایوارڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں