جنگ بندی کی خلاف ورزیاں عدم اعتماد کو بڑھا رہی ہیں: محمد باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ کاغذی جنگ بندی اور زمینی حقائق میں اس کی مسلسل خلاف ورزیوں نے موجودہ صورتحال کے تضادات کو واضح کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اعتماد سازی کے لیے حقیقی اور سنجیدہ نیت کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا، ایران کا ردعمل موجودہ انداز میں جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق معاہدوں اور عملی صورتِ حال کے درمیان پایا جانے والا فرق خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے، جبکہ موجودہ طرزِ عمل فریقین کے درمیان عدم اعتماد کو گہرا کر رہا ہے۔
باقر قالیباف کے مطابق پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور اعتماد سازی کے عملی اقدامات اٹھائیں۔