فلپائن میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی، درجنوں افراد تاحال لاپتہ

منیلا:(دنیا نیوز) فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.8 شدت کے زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی حکام نے کہا کہ زلزلے سے 200 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوئے، متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں یا شدید نقصان پہنچا، زلزلے کے بعد6.7 شدت کا آفٹر شاک آیا، مزید آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ فلپائن کے جنوبی علاقوں سے 17 اندرونی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں