گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے حکومت بننے کا امکان
اسلام آباد:(دنیا نیوز) مرکز کی اتحادی جماعتوں کے گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنانے امکانات روشن ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، دونوں جماعتوں کی وفاق اور صوبوں کی طرز پر طے شدہ فارمولا لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی جبکہ گورنر مسلم لیگ ن کا ہوگا، وزارتوں کی تقسیم 60 اور 40 فیصد فارمولے کے تحت ہو گی۔