تحریک انصاف کی قیادت نے ناراض ارکان سے مذاکراتی عمل روک دیا

پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی قیادت نے ناراض ارکان سے مذاکراتی عمل روک دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی و سیاسی رابطہ کمیٹی ان سے رابطہ نہ کرے جس نے پارٹی معاملات کو میڈیا پر اٹھایا ہو، پارٹی پر دباؤ ڈالنے یا پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے والوں سے رابطہ نہ کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جن ارکان اسمبلی کو شکایات یا مسائل درپیش ہیں انہیں سنا جارہا ہے، ان کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور انہیں مناسب پارٹی فورم کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیا بیانات کے ذریعے دباؤ ڈالنے یا اندرونی پارٹی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں کسی صورت کوئی پذیرائی نہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں