دنیا بھر میں میٹا ایپ کے صارفین کو استعمال میں مشکلات

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) دنیا بھر میں صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘ کے پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے استعمال میں مشکلات کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

صارفین کی ڈیجیٹل پلیٹ فارنز تک رسائی کی مانیٹرنگ کرنے والی عالمی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بج کر 40 منٹ کے قریب دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی شکایات درج کیں۔

متعدد صارفین نے شکایت کی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے جب کہ دیگر صارفین ایپ لوڈ نہ ہونے یا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کی شکایت کرتے نظر آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں