سرگودھا: 7 سالہ منتہا قتل کیس، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشافات

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں 7 سالہ منتہا زہرا زیادتی قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے۔

بچی پر بہیمانہ تشدد اور زیادتی کے شواہد سامنے آگئے، رپورٹ کے مطابق بچی کی گردن پر گہرا زخم تھا، اہم شریان کٹ گئی، سر پر شدید چوٹیں آئیں، کھوپڑی کے متعدد فریکچر اور دماغ میں خون جمع ہونے کے شواہد ملے۔

چہرے کے مختلف حصوں پر خراشیں اور سوجن پائی گئی، ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی موت گردن اور سر پر لگنے والی مہلک چوٹوں سے ہوئی، چوٹ لگنے اور موت کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔

ابتدائی شواہد زیادتی کی نشاندہی کرتے ہیں، زیادتی سے متعلق حتمی رائے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد دی جائے گی، فرانزک تجزیے کیلئے مختلف نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور کو ارسال کر دیئے گئے۔

گرفتار تین ملزمان کے ڈی این اے نمونے بھی میچنگ کیلئے لاہور لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، واضح رہے کہ مقدمے کا مرکزی ملزم سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں