متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

لاہور: (دنیا نیوز) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا اور ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد روٹی نرخ میں اضافہ ناگزیر ہے، روٹی کا نرخ 25 روپے مقرر کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 3 روز میں مذاکرات کر کے قیمت کا تعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں اس وقت مختلف ریٹس کے ساتھ روٹی 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...