عباس عراقچی سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

دوحہ: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اپنے دورۂ قطر کے دوران سابق امیرِ قطر کے انتقال پر شاہی خاندان اور قطری قیادت سے تعزیت کریں گے اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی میں بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اس موقع پر قطر کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایران نے سابق امیرِ قطر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خطے کی اہم اور بااثر شخصیت قرار دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...