ایران میں پانچ ماہ بعد امریکی حملے میں شہید طلبا کی باقیات برآمد، نمازِ جنازہ ادا

تہران: (دنیا نیوز) پانچ ماہ قبل میناب میں واقع شجرہ طیبہ اسکول پر امریکی حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی باقیات برآمد ہونے کے بعد ڈی این اے کے ذریعے شناخت مکمل کر لی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شناخت کے بعد ننھے شہید بچوں کی نمازِ جنازہ میناب میں ادا کی گئی، جس میں سوگواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کے لیے دعائیں کیں۔

رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد شجرہ طیبہ اسکول کے شہداء کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

رپورٹس میں ایک دلخراش منظر بھی بیان کیا گیا، جس کے مطابق ایک ایرانی ماں اپنے شہید بچے کے جسم کا ٹکڑا تھامے آبدیدہ نظر آئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ امریکی حملے میں ایک ہی روز 168 بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...