ایران کا اردن میں فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں اردن کے پرنس حسن اور کنگ فیصل ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایف-15 طیاروں اور ڈرونز سے متعلق انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں کے دوران 8 نئے ایم کیو-9 ڈرون تباہ جبکہ مزید 2 ڈرون شدید نقصان کا شکار ہوئے۔
ایرانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments