امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر حملہ، آبنائے ہرمز میں بھی دھماکے

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 48 منٹ پر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملے کے مقام کے ساتھ ساتھ ممکنہ نقصانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اردن میں واقع فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق حملوں میں اردن کے پرنس حسن اور کنگ فیصل ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایف-15 طیاروں اور ڈرونز سے متعلق انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں کے دوران 8 نئے ایم کیو-9 ڈرون تباہ جبکہ مزید 2 ڈرون شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

ایرانی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...