شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، انہوں نے کہا شہید اہلکاروں نے جان قربان کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments