وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے مؤقف کی تائید کر دی
ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے مؤقف کی تائید کر دی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، ایک وفاق اور چار صوبے یہ نظام نہیں چل پا رہا، پاکستان دنیا کے 180 ملکوں سے بڑا ہے، مزید انتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی ہی ہمارے چیئرمین ہیں، چار لاکھ بچے ہرسال مختلف بیماریوں کے باعث انتقال کر جاتے ہیں، یہ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں ایک کروڑ دس لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی کے شکار ہیں، ہر تیسرا شخص شوگر کا مریض ہے، ادویات کی قیمتیں کم کرنا یا بڑھانا وزیر صحت کا نہیں کابینہ کا کام ہے، ڈریپ نے چند ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments