میر رضا کیس، نئی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب، اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائیگا
کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس، نئی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، کیس سے متعلق اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تحقیقاتی کمیٹی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کرے گی، نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، شواہد کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی، پانچ رکنی نئی تحقیقاتی کمیٹی میں تبدیلی کی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کی جگہ ایس ایس پی علی رضا کو کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، کراچی کے فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کی ایف آئی آر بھی قتل کے مقدمے میں تبدیل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی، مقدمے میں قتل کی دفعہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد شامل کی گئی، غفلت برتنے پر ایس ڈی پی او شارع فیصل اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو معطل کردیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments