میر رضا قتل کیس: مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے تاجر میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب کے باعث شدید متاثر ہوئے، میر رضا کی شرٹ پر تیزاب اور کسی اور کے پسینے کے نشان ملے، میر رضا کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات پائے گئے۔

جائے وقوعہ کے قریب موجود مشکوک گیسٹ ہاؤس پر پولیس نے تالے لگا دیئے، 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا، اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا جا چکا۔

گرفتار کئے جانے والوں میں میر رضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز بھی شامل ہیں، گرفتار کئے گئے تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...