ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 75 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...