وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے میگا شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
نوشہرہ: (دنیا نیوز) سپین خاک میں جشن آزادی کے موقع پر میگا شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
نوشہرہ: سپین خاک میں ابتدائی طور پر 50 ہزار پودے لگائے گئے، خیبرپختونخوا بھر میں آج 5 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔
.jpg)
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق مارچ سے اب تک صوبے میں 17 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں، 6 ستمبر کو مزید 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments