انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، کم گہرائی میں آنے والے زلزلے کے باعث اس کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کئے گئے۔

حکام کی جانب سے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...