گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کیلئے موخر

گلگت: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے موخرکردیا۔

حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کےلیے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی، الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔

27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی، سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...