ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے امریکا کا حصہ قرار دینے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر مشرق وسطیٰ کا ایک نقشہ شیئر کیا، جس میں آبنائے ہرمز کے گرد نمایاں کیے گئے علاقے پر ’’نیو یو ایس ٹیریٹری‘‘ یعنی ’’امریکا کا نیا علاقہ‘‘ درج تھا، ٹرمپ نے پوسٹ کے ساتھ اس دعوے کی کوئی تفصیلی وضاحت نہیں کی۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے کنٹرول، بحری آمدورفت اور جنگ بندی سے متعلق کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ ٹرمپ گزشتہ ہفتے بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ’’مکمل کنٹرول‘‘ رکھتا ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی کے ذریعے آبنائے میں آمدورفت کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام نے ٹرمپ کے آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دینے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔

دوسری جانب تہران نے اعلان کر رکھا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی، تیل کی پابندیوں اور دیگر شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر نہیں کھولا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...