آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شامل خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا، طلبہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
طلبہ کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت اور ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی، طلبہ نے قلعہ بالاحصار کے تاریخی میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کی۔
طلبہ کو قیامِ امن اور ترقی کے لیے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا، طلبہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ سے ملاقات بھی کی، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے اور انہیں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
انہوں نے طلباء و طالبات نے دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی بریفنگ سے ہمیں ایف سی کے کردار اور سکیورٹی چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملی اور ملکی دفاع کے حوالے سے ایک نیا نقطۂ نظر ملا، قلعہ بالاحصار کے دورے سے ہمیں اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا، ہمیں معلوم ہوا کہ ایف سی کے جوان امن و امان کے قیام کے لیے کس طرح خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments