دیامر میں گلیشیئر پھٹنے سے مصنوعی جھیل بن گئی، مزید گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ

دیامر: (دنیا نیوز) نیاٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے سے مصنوعی جھیل بن گئی، کرلیو گاہ میں گلیشیئر پھٹنے سے کنکوئی کے قریب اراضی زیرِ آب آگئی۔

مصنوعی جھیل بننے سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مزید گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ موجود ہے، کرلیو گاہ کے گلیشیئر میں بڑے بڑے کریکس پڑ گئے جس پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

نیاٹ ویلی کے عوام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکومت سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...