سعدیہ اقبال ویمنز ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کے لیے پرامید

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹر سعدیہ اقبال کا کہنا ہے کہ ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، دبئی آنے کے بعد تین ٹریننگ سیشنز کیے ہیں اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔

سعدیہ اقبال نے کہا کہ جہاں ہمیں کمی محسوس ہو رہی تھی، ان چیزوں پر بھرپور کام ہو رہا ہے، ہر کوئی کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ ہے، مثبت رہیں گے، بہترین کھیل پیش کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

سعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ کھیل کر اعتماد آتا ہے، کیمپ میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، میچز میں جن شعبوں میں کمی ہو، انہیں بہتر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کی پچز سپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں، اسی طرح پلان اور تیاری بھی کی ہے، ہمارا اسپن کا شعبہ اچھا ہے اور اچھا رزلٹ سامنے آئے گا۔

سعدیہ اقبال نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ بہت تبدیل ہو گئی ہے، اٹیکنگ کھیلنا پڑتا ہے، اسی طرح ہم کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...