بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں: عقیل ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی کی فیملی کے ساتھ ملاقات ہو رہی ہے، بانی کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ پچھلے ہفتے دو دفعہ بانی کے بیٹوں کو کال ملائی گئی لیکن رسپانس نہیں دیا گیا، بانی کی ہر ہفتے بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کرائی جاتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کی بھی ملاقات ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
عقیل ملک نے کہا کہ سات کمروں کا بانی پی ٹی آئی کے پاس پورا کمپاؤنڈ ہے، سلمان صفدر نے جیل جا کر سب کچھ دیکھا اور اپنی رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ عام قیدیوں کو بانی کے سیل میں جانے کی اجازت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دربار لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments