عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

دبئی :(دنیا نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی میں نمایاں ہونے لگے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی۔

دوسری جانب مربان خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 113 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...