رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

رجب بٹ ایک بار پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں، ان کے یوٹیوب پر 9 ملین، انسٹاگرام پر 3 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر تقریباً 1 ملین فالوورز ہیں۔

ایمان اسد کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنی سابق اہلیہ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

وکیل نے بتایا ہے کہ قانونی نوٹس میں رجب بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمان اسد کی جانب سے رجب بٹ کو بدنام کرنے کے لیے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز بنائی اور شیئر کی جا رہی ہیں۔

رجب بٹ نے سالگرہ پر مبینہ طور پر سابق اہلیہ کو ہتک عزت اور بیٹے کی کسٹڈی کا نوٹس بھجوا دیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ نوٹس کے ساتھ الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، جس کے بعد ہماری جانب سے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے اور الزامات کے ثبوت مانگے گئے ہیں تاکہ معاملے کو سمجھنے اور الزامات کا جائزہ لینے میں مدد مل سکے۔

ایمان اسد کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ بظاہر یہ نوٹس میری مؤکلہ کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...