ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تجارتی بحری جہازوں پر امریکی حملہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی حملہ خطے اور عالمی امن و سلامتی کیلئے واضح خطرہ ہے، ایرانی آئل ٹینکرز پر حملے کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے، امریکی جارحیت کے جواب میں متعدد امریکی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی جارحیت کے خلاف دفاع کا حق استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، ملکی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دشمن کی ہر فوجی جارحیت کا مناسب اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...