ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آج ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شام اور رات 30 فیصد بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، بالائی اضلاع میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، کرم، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، شام اور رات چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...