کراچی: سی ٹی ڈی، رینجرز اور حساس ادارے کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور وفاقی حساس ادارے کی 2 مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران ہونے والے مقابلوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ جمالی پل سپر ہائی وے پر کی گئی، جس میں فتنہ الخوارج کا دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی کلنگ میں ملوث تھا۔

دوسری کارروائی سندھ رینجرز کے ہمراہ گلبائی شیر شاہ کے علاقے میں کی گئی، اس کارروائی کے دوران ہونے والے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت ضیا الرحمٰن کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...