آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کا عزم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایف ایف سی او گروپ کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور کاروبار وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وفد کے مطابق آئی ایف ایف سی او پاکستان میں تقریباً 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کر چکا ہے، آئی ایف ایف سی او 2006 سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی ایف ایف سی او نے پاکستان میں 2 ریفائنریز اور 5 مینوفیکچرنگ سائٹس قائم کر رکھی ہیں جبکہ بیج کرشنگ، اینیمل نیوٹریشن اور فیڈ ملز کے شعبوں میں بھی توسیع کی ہے۔
عبدالغنی عبداللہ نے کہا کہ پاکستان آئی ایف ایف سی او کے لیے اہم مارکیٹ ہے، پاکستان کے فوڈ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
.jpg)
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت موجودہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صنعتی ترقی، روزگار اور مقامی ویلیو ایڈیشن حکومت کی ترجیحات ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پاکستان آئی ایف ایف سی او کی مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ایکو سسٹم تشکیل دے رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے، یو اے ای سفارتخانے کی اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے معاونت قابلِ تحسین ہے۔
آئی ایف ایف سی او نے پاکستان میں طویل مدتی وابستگی برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments