گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان

نیویارک: (ویب ڈیسک) گوگل کروم میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کروم میں ایک نئے پی ٹی ایف ٹرانسلیشن فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر ابھی کروم Canary میں نظر آیا ہے اور اس میں تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کا حوالہ موجود ہے، مگر ابھی یہ فیچر فعال نہیں تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی گوگل کروم میں پی ڈی ایف فائلز کو ٹرانسلیٹ نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر میں پی ڈی ایف فائل کو کسی اور زبان میں ترجمہ کیا جاسکے گا، ابھی اس فیچر کے حوالے سے کافی تفصیلات موجود نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت پی ڈی ایف فائل کے ریڈنگ موڈ میں ایک ٹرانسلیٹ بٹن نظر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...