نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو
خانیوال: (دنیا نیوز) کنوینئر تحریک صوبہ بناؤ جنوبی پنجاب سعد خورشید کانجو کا کہنا ہے کہ صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے۔
کنوینئر تحریک صوبہ بناؤ جنوبی پنجاب سعد خورشید کانجو نے خانیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم محکوم ہوتے جا رہے ہیں اس لئے ہمیں صوبہ کی ضرورت ہے۔
سعد خورشید کانجو نے کہا کہ 33 لاکھ آبادی والے ضلع خانیوال میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں ہے بچوں کو پڑھنے کیلئے بڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب کیلئے علاج کی کوئی سہولت نہیں، صحت ،ایجوکیشن ،امن وامان اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہمیں صوبہ چاہئے، سب کیلئے ایک نظام ہونا چاہئے، صوبہ جنوبی پنجاب ہمارا حق ہے جو کہ اب ہمیں چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تحریک سیاسی تحریک نہیں یہ عوامی تحریک ہے، اب صوبہ بننے کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے ہمیں برابری پر حقوق چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments