سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ بارے تبادلہ خیال
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ اور پنجاب حکومت کے اقدامات پر قائدین کو تفصیلی بریفنگ دی، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پُرامن سٹریٹ موومنٹ کو سراہا۔
قائدین نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور جمہوری آوازوں کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار اور آئینی آزادیوں کے منافی ہے۔
.jpg)
ملاقات میں 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، 27 ستمبر کا مارچ مکمل طور پر پُرامن، آئینی اور جمہوری ہوگا۔
قائدین نے کہا کہ عوام اپنے آئینی و جمہوری حقوق کے لیے 27 ستمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے، صوبوں کے آئینی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام کے لیے جمہوری قوتوں کا متحد ہونا ضروری ہے، آئین اور جمہوری اصولوں کے دفاع کے لیے واضح اور مؤثر سیاسی کردار ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments