دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق سے متعلق رپورٹ کا معاملہ، ڈی جی آڈٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ڈی جی آڈٹ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انہیں او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آڈٹ کو دفتر خارجہ کی تصدیق میں بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ نکلنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا، ڈی جی آڈٹ نے رپورٹ بنا کر سیکرٹری خارجہ کے دفتر پیش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آڈٹ کی رپورٹ باہر نکلنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، رپورٹ میں 12 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے ایک داخلی تحقیقاتی رپورٹ میں ایک سال کے دوران غیر قانونی ذرائع سے 12 ارب روپے جمع کیے جانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...