شہرِ قائد میں نامعلوم شخص نے خاتون اور اس کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد میں خاتون اور اس کے شوہر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً 8 بجے لیاقت آباد کی اندرونی گلیوں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شخص نے  دونوں میاں بیوی پر تیزاب پھینکا۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ 28 سالہ اریج شارع فیصل پر واقع ایک آن لائن ٹیکسی آفس میں کام کرتی ہے اور واقعے کے وقت اپنے شوہر اویس کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دفتر جارہی تھی، نامعلوم شخص پیدل آیا اور واردات کے بعد گلیوں میں فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تیزاب سے خاتون کا کندھا معمولی متاثر ہوا جبکہ اس کے شوہر پر بھی تیزاب کے کچھ چھینٹے پڑے، دونوں کی حالت بہتر ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...